اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں بارش ‘بجلی معطل‘ شہریوں کو مشکلات

139

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں بارش سے موسم خوشگوار ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات، لوئردیر، باجوڑ اور ملاکنڈ ،ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ،ٹھنڈیانی، حویلیاں ، مری اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہواتاہم بارش کے باعث بجلی معطل رہی۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ شکر گڑھ، کامونکی اور فیصل آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا اور موسم
خوشگوار ہوگیا تاہم طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو سحر کے وقت میں مشکلات کا سامنا رہا۔بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی ۔