جمیل احمد ڈوگر الخدمت فاؤنڈیشن کے مخلص ساتھی تھے،حامد اطہرملک

188

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ایڈمنسٹریٹر چائلڈ پروٹیکشن سینٹراسلام آباد کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ ہم ایک عظیم انسان دوست ہستی سے محروم ہوگئے ہیں۔آپ الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک مخلص ساتھی تھے،آپ کی تمام زندگی بطور مسیحاانسانیت کی خدمت سے عبارت ہے۔الخدمت کے لیے آپ کی مثالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ جمیل احمد ڈوگر اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر تھے۔ آپ نے پہلی بار کورونا کا مقابلہ کیا ، اسے شکست دی اورخدمت کا سلسلہ جاری رکھا مگر اب کی بار کورونا سے لڑتے ہوئے اس کا شکار ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔آپ کا آبائی تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور آپ منسٹری آف نیشنل فورڈ میں رہے ۔آپ نے پہلے دن سے ہی خدمت کو اپنا مشن بنائے رکھا۔جمیل احمد ڈوگر (مرحوم) نے ڈوگر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بیسیوں آئی کمپس کا انعقاد کیا۔ آپ ڈوگر برادری کے روح رواں تھے۔