ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

150

لاہور (جسارت نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اتوار کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے سیریز 3-1 سے پاکستان کے نام کردی، انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ،فخرزمان ، حسن علی ، فہیم اشرف اورمحمد نواز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،پوری ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بہترین کھیل اور ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا، ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرکے قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے جس پر قوم قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔