احتساب عدالت ‘رانا ثنا کے50،50 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے منظور

127

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت نے نیب میں آمدن سے زاید غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے 50،50 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 5 اپریل کو نیب میں آمدن سے زاید غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں رانا ثنا اللہ کی50،50 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی اور رانا ثنااللہ کو احتساب عدالت میں مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روزرانا ثنااللہ نے احتساب عدالت کے جج سجاد احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کرائے۔ رانا ثنا اللہ کی طرف سے بطور ضمانتی رانا ارشد اور چودھری امتیاز الٰہی نے بطور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔