اکھاڑ پچھاڑ سے پتا چلتا ہے سلیکٹڈ ذہنی تنا ئو کا شکار ہے‘ فیصل کریم کنڈی

98

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی سے سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کی صورت میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے عمران خان کے پائوں سے زمین نکال دی
تھی یہی وجہ ہے کہ اس صدمے کے بعد عمران خان وزراتیں تبدیل کر رہے ہیں۔ وزارتوں میں اکھاڑ پچھاڑ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ذہنی تنا ئو کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے ہر اقدام سے ان کی نالائقی عیاں ہو رہی ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب کپتان ہی نالائق ہو تو جہاز کو ڈوبنے سے کیسے روکا جا سکتا۔ عمران خان کو چاہیے کہ وزارتوں میں ردوبدل کی بجائے اپنی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرے۔ آج حالت یہ ہے کہ معیشت دم توڑ چکی، خارجہ امور تباہ ہیں، باقی کیا کسر رہ گئی ہے جو وہ پوری کر سکتے ہیں۔