ماہ رمضان میں سکیورٹی کے حوالے سے ضلع غربی میںپولیس کافلیگ مارچ

55

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویسٹ میں موجودہ صورتحال و ماہ رمضان میں سکیورٹی کے حوالے سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق شہر میں موجودہ حالات کی پیش نظر پولیس کے افسران و جوانوں کا ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز10 پولیس موبائل اورآر آرایف کی بھاری نفری نے شرکت کی۔