یورپی پارلیمنٹ کا یورپی یونین سے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا مطالبہ

172

برسلز (آن لائن)اراکین یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی اچھے ہمسایہ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشش کرے۔ان خیالات کا اظہار اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی میں ای یو انڈیا تعلقات پر پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کی قبولیت کے موقع پر کیا، جس کے حق میں 61 ووٹ آئے۔ 6 ارکان نے مخالفت کی جبکہ 4 نے ووٹ دینے کا حق استعمال نہیں کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے لیے کام کرنے کا محفوظ ماحول میسر نہیں۔ اراکین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا۔