کورونا کے مزید 118 مریض انتقال کر گئے

323

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 118 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 118 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 395 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 310 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 778 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 533 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 58 ہزار 999 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 441 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41 ہزار 472 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 209 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 9 ہزار 760 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 290 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 998 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 761 اموات اور 86 ہزار 531 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 66 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 839 ہے۔ اسلام آباد میں 625 اموات ہوچکیں۔ 54 ہزار 602 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 580 جب کہ فعال کیسز کی 886 ہے۔ صوبے میں 221 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 473 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 978 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 207 ہے۔ آزاد کشمیر میں 420 اموات ہوچکیں۔ 12 ہزار 351 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 153 جب کہ فعال کیسز 114 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوئے۔