بھارت: خواتین نے سرکاری اہلکار کو درخت سے باندھ کر پٹائی لگا دی

473

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں دیہاتی خواتین نے محکمہ جنگلات کے اہل کار کو درخت سے باندھ کر پٹائی لگادی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ضلع بھدرا دری کوتہ گوڑم کے چنتہ گوپا گاو¿ں میں پیش آیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ جنگلات کے چند اہل کار جنگل کی اراضی پر قبضہ خالی کرانے گئے، جہاں قبائلی دھان کی کاشت کررہے تھے۔ اس مقام پر جنگل کی حفاظت کے لیے 25 ایکٹر رقبے پر گڑھے کی کھدائی کا کام جاری ہے۔ مقامی حکام نے قبائلیوں کو فوری طور زمین خالی کرنے کا حکم، جس پر ان میں غم و غصہ پھیل گیا۔