افغانستان طالبان کے حملوں میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک

275

کابل (صباح نیوز) افغانستان میں رمضان کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے بلخ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبے میں کیے گئے۔ بلخ میں10،بغلان میں 6، بدخشاں اور لوگر میں 3 ،3 جبکہ تخار میں ایک اہلکار مارا گیا۔ بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے رمضان میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔