انگلش پریمیئر لیگ میں آج 4 میچ کھیلے جائیں گے

344

لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج اتوار کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں برنلے اور نیو کاسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرف مور اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ برنلے 33پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 15 ویں اور نیو کاسل 29 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہے۔ لیگ دوسرا اہم میچ ویسٹ ہام اور لیسٹر سٹی کے درمیان لندن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیسٹر سٹی 56 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ویسٹ ہام 52پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ تیسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں ٹوٹنہم اسٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ٹوٹنہم کی ٹیم 49 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اسی روز چوتھا میچ آرسنل اور شیفیلڈ کے مابین برامال لین اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آرسنل 42 پوائنٹس کے ساتھ دسویں اور شیفیلڈ کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ 20 ویں نمبر پر ہے۔