‘پاکستان2040 تک 23 ویں بڑی معیشت بن سکتاہے’

335

انٹیلی جنس کونسل کےعالمی رجحان سے متعلق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان2040 تک دنیاکی23 ویں بڑی معیشت بن سکتاہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل (این آئی سی) کی رواں سال کی عالمی رجحانات پر مبنی اس رپورٹ میں کیا گیا ہے جو ہر چار سال بعد شائع کی جاتی ہے۔

یہ رپورٹ پالیسی میکرز اور شہریوں کو معاشی، ماحولیاتی، ٹیکنالوجیکل اور ان آبادیاتی قوتوں کے حوالے سے قریب ترین اندازے لگانے میں مدد فراہم کرتی ہے جو آئندہ 20 سالوں میں دنیا کی صورتحال بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سےزیادہ آبادی والا شہر ہوگا جب کہ پاکستان2040 تک دنیاکی23 ویں بڑی معیشت بن سکتاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی سرگرمی کا 2030-40میں ایشیاکی طرف  رجحان بڑھے گا، ایشیا میں تیزی سے ہونے والی اقتصادی  ترقی کا رجحان اسی طرح برقرار رہا تو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک  2040 تک بڑی معیشتوں میں شمار ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا چین کشیدگی شدت اختیارکرسکتی ہے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی جنگ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔