جسٹس فائز نظر ثانی کیس سماعت کیلیے مقرر

302

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ 13 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔ مقدمے کے فریقین کو سماعت سے متعلق نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اُن کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت مختلف بار کونسلز نے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔