ترپن سے زایداراکین جہانگیرترین کے ساتھ ہیں‘راجا ریاض

220

اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ53سے زیادہ اراکین جہانگیرترین کے ساتھ ہیں، آج عدالت میںپیشی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکے خلاف لگنے والے الزامات کی تحقیقات کسی ایماندار افسر سے کرائی جائیں، جہانگیر ترین تحریک انصاف کااثاثہ ہیں،ان کے خلاف تحقیقات شفاف اور میرٹ پر مبنی نہیںہیں، ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔