رمضان ریلیف پیکیج2021ء کا اطلاق آج ہو گا

196

اسلام آباد(اے پی پی)ملک بھر رمضان ریلیف پیکیج2021ء کا اطلاق آج ہفتہ کو ہو گا۔ 19 اشیائے ضروریہ پر 7ارب 80کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ یو ٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق آٹا20 کلو کا تھیلا 800، گھی170 روپے فی کلو ، چینی68 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا جبکہ دال چنا پر 15 روپے ، دال مونگ پر 10، دال ماش پر 10، دال مسورپر 30 ، سفید چنا پر25 ، بیسن پر20، کھجور پر 20، سپر باسمتی چاول پر 10، چاول سیلہ پر10، چاول ٹوٹا پر 12 ، شربت پر 25 ،چائے پر50، دودھ پر 20اور مصالحہ جات پر 10روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چینی پر 40، گھی پر 20، تیل پر 20 ،کھجوروں پر 20اور چاول پر 10 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی۔