حیدرآباد، کورونا کے عالمی اثرات کے موضوع پر دو روزہ سیمینار آج سے ہوگا

118

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کووِڈ 19 جسے عام طور پر کورونا کہا جاتا ہے۔ اس نے عالمی برادری کو سخت متاثر کیا ہے اور دنیا کو کورونا سے پہلے اور کورونا کے بعد میں تقسیم کردیا ہے، جس کے اثرات تمام شعبہ ہائے زندگی پر پڑ رہے ہیں۔ ’’کورونا کے عالمی اثرات، معاشی ومعاشرتی سرگرمیوں میں ٹیکنالوجی اور ایجادت‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سطح کا دو روزہ سیمینار 9 اور 10 اپریل جمعے اور ہفتے کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اسمبلی ہال میں ہوگا۔ اس سیمینار میں پاکستان سمیت عالمی ماہرین جدید تحقیقات کے تناظر میں خطاب کریں گے جبکہ کچھ ماہرین آن لائن اظہارِ خیال کریں گے۔