پریذائڈنگ افسر کے پاس اسمارٹ فون ہوگا، الیکشن کمیشن

231

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پریذائڈنگ افسر کے لیے آپریٹنگ طریقہ کار جاری کر دیا جس کے مطابق پریذائڈنگ افسر کے پاس سمارٹ فون موجود ہوگا۔ اسمارٹ فون ڈی آر او، آر او اور ڈی ایم او کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال ہوگا، پولنگ اسٹیشن پر نتائج کے وقت فام 45 کی تصویر لیکر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو بھیجی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کے روز اس کے موبائل کالوکیشن فیچر آن ہو، فارم 45 کی تصویر لیتے ہوئے بھی سمارٹ فون کا لوکیشن فیچر فعال ہو۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ ایجنٹس کے سامنے فام 45 کی تصویر لے گا، افسران فوری طور پر فارم 45 کی تصویر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں متعلقہ وٹسیپ نمبر پر بھیجے گا، نیٹ ورک سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریزائڈنگ افسر سگنلز کی بحالی کا انتظار نہیں کرے گا، پریزائڈنگ افسر فوری طور پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 جمع کرائے گا۔