ٹونی نڈال کینیڈین کھلاڑی کے ساتھ کام کریں گے

259

میڈرڈ (جسارت نیوز) ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے سابق کوچ ٹونی نڈال کینیڈین کھلاڑی فیلکس آگر آلیاسائم کے ساتھ کام کریں گے، آگر آلیاسائم ٹینس کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں اور عالمی رینکنگ میں اس وقت 22ویں نمبر پر ہیں۔ انٹرویو میں ٹونی نڈال نے 20 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب نوجوان کھلاڑی کی طرف سے کام کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس سے کہا وہ دس دن کے لئے اکیڈمی (رافیل نڈال اکیڈمی) آجائے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ میں اسے کیا سکھا سکتا ہوں، وہ اس کے مطابق ہے۔