ن لیگ کا یوٹرن: اسمبلی اجلاسوں اور بیرونی دوروں کا بائیکاٹ ختم

276

اسلام آباد ( آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لکھا گیا خط کام دکھا گیا اور ن لیگ نے بھی بڑا یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاسوں اور غیر ملکی دوروں کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے ۔پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین اسپیکر کی سربراہی میںافغانستان جانے والے وفد کا حصہ تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا حصہ بننے پر بھی غور شروع کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی پہلے ہی اسپیکر کے ساتھ پارلیمانی روابط بحال کرچکی ہے۔