چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

138

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی نے ایک رکنی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے سات ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ کے ایک رکنی بنچ نے گیلانی کی درخواست مسترد کی تھی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سات ووٹوں کو غلط بنیاد پر مسترد قرار دیا گیا۔ عدالت ایک رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کیونکہ ایک رکنی بنچ کا فیصلہ قوانین سے متصادم ہے ۔پریذائیڈنگ افسر کے غلط فیصلے کا حل تحریک عدم اعتماد نہیں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا مطلب صادق سنجرانی کو پہلے چیئرمین تسلیم کرنا ہے ،چیئرمین سینیٹ الیکشن پر آرٹیکل 69 کا اطلاق نہیں ہوتا،آرٹیکل 69صرف ایوان کی کارروائی کو تحفظ دیتا ہے۔ ایوان کی کارروائی قانون سازی سے متعلق ہی ہوتی ہے ،چیئرمین سینیٹ الیکشن کا عمل ایوان کی کارروائی نہیں ہے ،چیئرمین سینیٹ الیکشن کیلیے پریذائیڈنگ افسر صدر پاکستان نے مقرر کیا ہے پریذائیڈنگ افسر جی ڈی اے کا رکن اور حکومت کا اتحادی ہے پریزائیڈنگ افسر کا رویہ ہمارے پولنگ ایجنٹ سے متکبرانہ تھا ۔