فلوریڈا: گاڑی کے نیچے سے مگر مچھ برآمد

676

ہلزبورو کاؤنٹی: گھر سے نکل کر اپنی گاڑی تک جانا اور بیٹھ جانا ایک معمول کاعمل ہےلیکن اگر آپ کی گاڑی کے نیچے سے کوئی خوفناک شے یا جانور نکل آئے تو یقیناً یہ ایک غیرمعمولی اور خطرناک واقعہ بن سکتا ہے۔

ریاست فلوریڈا میں ایسا ہی کچھ ایک امریکی شہری کے ساتھ ہوا جس کی پارک شدہ گاڑی کے نیچے سے ایک مگر مچھ نکل آیا اور اس واقعے میں مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ اس کی گاڑی کے نیچے ایک 10 فٹ لمبا مگر مچھ موجود ہے۔

کاؤنٹی پولیس کے مطابق کال کے بعد ڈپٹی شیرفس اور وائلڈ لائف اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جبکہ وائلڈ لائف اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس 10 فٹ سے بھی زیادہ لمبے مگر مچھ کو احتیاط سے باہر نکالا اور اسے قابو کیا۔

مگر مچھ پر کام کرنے والی ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ جانور احاطے کے قریب ایک تالاب سے آیا ہو اور اسے منتقل کرنے سے پہلے اسے گاڑی کے نیچے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ فلوریڈا میں اس طرح مگر مچھوں کے گھومنے پھرنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔

خیال رہے مگر مچھ کو قریب واقع ایلی گیٹر فارم پر منتقل کردیا گیا، واقعے کے دوران مگر مچھ یا کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔