لندن میں میانمار سفیر پر سفارتخانے کے دروازے بند، برطانیہ کی مذمت

251

لندن میں میانمار کےسفیر پر میانمار کے سفارت خانے کے دروازےبند کر دیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں میانمارکےسفیر نےرہنماآنگ سان سوچی کی رہائی کامطالبہ کیاتھا کیا جس پر سفیر کے لیے سفارت خانے کے دروازے بند کر دیے گئے۔

برطانوی وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ میانمارکےسفارتخانے کے واقعے پرمعلومات حاصل کررہےہیں جب کہ وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ میانمارکےسفارتخانےمیں میانمار کی فوجی حکومت کی غنڈاگردی کی مذمت کرتے ہیں برطانیہ بغاوت ،تشدد کے خاتمے،جمہوریت کی تیزی سے بحالی کا مطالبہ کرتاہے۔

دوسری جانب میانمارمیں فوج کا جمہوریت کےحامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میانمار کے علاقے ٹیز میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 11 مظاہرین ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔