رمضان میں نماز ‘ تراویح ‘ اعتکاف سے متعلق 20نکاتی متفقہ اعلامیہ جاری

93

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر )حکومت نے رمضان المبارک کے دوران نماز پنجگانہ کی ادائیگی، تراویح اور اعتکاف کے حوالے سے ملک بھر کے مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علما و مشائخ کی مشاورت سے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا ہے ۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی زیر صدارت علما و مشائخ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے ایس او پیز طے پائے ہیں ۔