سینیٹ میں مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

168

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ میں مولانا عبدالغفور حیدری جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر مقرر کردیے گئے ۔ سینیٹر مولانا عطا الرحمن جے یو آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوںگے۔ پارٹی ترجمان اسلم غوری کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔