پاکستان میں 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں 10 سال لگیں گے

224

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو اپنی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں 10 سال لگیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق غیرملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ، یوکرائن ، ایران اور بنگلا دیش کو اپنی آبادی کے 75 فیصد کی ویکسی نیشن میں 10 لگیں گے ، فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا جب کہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگالیں گے۔اس تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال جب کہ برطانیہ ، امریکا ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی آبادی کے 75 فیصد حصے کو عالمی وباکورونا ویکسین سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔