حکومت کا 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی گھر میں ویکسینیشن کرنے کا اعلان

529

اسلام آباد: حکومت نے پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن گھر پر جا کر کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ  پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن گھر پر جا کر کی جائے گی، بزرگ شہریوں کی گھر پر ویکسینیشن کیلئے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے، صوبے گھر پر ویکسینیشن کا عمل اپنی سہولیات کو دیکھ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر ویکسینیشن کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا، 80 سال یا اس سے زائد کی شہریوں کی گھر پر ویکسینیشن آئندہ دو دن تک شروع کردی جائے گی۔