اُردن کے سابق ولی عہد گرفتار، سعودی عرب کا حمایت کا اعلان

466

سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اردن کی سلامتی کے تحفظ کے لئے اُس کے کسی بھی فیصلے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن الحسین کو اردنی حکام کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر سعودی عرب کی شاہی عدالت کا تحریری بیان سعودی عرب کی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے شائع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور شہزادہ حسین بن عبد اللہ کے ملک کو سلامتی اور استحکام کے دفاع سے متعلق ہر فیصلے کے کی حمایت کرتا ہے۔

اس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شاہ عبداللہ کی سربراہی میں اردن کی سلامتی اور استحکام جاری رہے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، شہزادہ حمزہ بن الحسین اور 20 افراد کو مبینہ طور پر اس بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے کہ وہ اردن کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہزادہ کو دارالحکومت عمان میں “بغاوت کی کوشش” کے الزام میں اُن کے ہی محل میں حراست میں رکھا گیا ہے