چیف سیکرٹری چیلنج کپ، ایگل اسپورٹس فائنل میں داخل

244

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی جمخانہ فٹبال اسٹیڈیم میں آل سندھ چیف سیکریٹری چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایگل اسپورٹس نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد میزبان کورنگی جمخانہ کو کراری شکست سے دو چار کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،وقفہ تک ایگل اسپورٹس کو2 گول کی برتری حاصل تھی دونوں گول ولید نے17ویں اور33ویں منٹ میں اسکور کئے۔ وقفہ کے بعد کورنگی جمخانہ نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور اس دوران ہمایوں نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کا خسارا کم کیا۔49ویں منٹ میںریحان کو کو میچ برابر کرنے کے لئے ایک سنہری موقع ملا مگر وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر سنبھل کر میزبان ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 57ویں منٹ میں شعیب نے گول اسکور کرکے مقابلہ1-3 کر دیا جبکہ68ویں منٹ میں حسین نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ1-4 کر دیا میزبان ٹیم نے گول اسکور کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن فاتح ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔