شوکت ترین نے حکومتی ٹیم کاحصہ بنے سے انکار کردیا

192

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیب کیسز ختم ہونے تک حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی خبروں پر وضاحت کی کہ وہ فی الحال حکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ان کے بقول جب تک میریکیخلاف نیب کے کیسز ختم نہیں ہوتے حکومت میں کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ اس سے قبل بھی انہیں حکومت میں شامل ہونے کی پیش کش کی گئی تھی، تب بھی انہوں نے واضح کیا تھا کہ نیب کیسز کے خاتمے تک وہ حکومتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔