امریکا: کیلی فورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

292

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک اور فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ دو منزل دفتر کی عمارت میں پیش آیا۔ عمارت میں مسلح شخص کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

کیلی فورنیا پولیس کے مطابق مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی۔ مسلح شخص اور پولیس پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نیتجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں پولیس نے مسلح شخص کو زخمی کر کے گرفتار کرلیا بعدازاں اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔