عمران خان کو کورونا ہونے پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ

635

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی وزیر اعظم نے  عمران خان کے کورونا وائرس  سے متاثر ہونے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عمران خان جلد صحت یاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائی تھی لیکن آج کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد عمران خان نے اپنے آپ کوآئسولیٹ کرلیا ہے۔