اسٹیٹ بینک نے آئندہ مہینوں میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کردیا ، شرح سود 7 فیصد پر بر قرار

217

 

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے آئندہ مہینوں میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ سرکاری بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے شرح سود کو 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا، بجلی ،چینی اور گندم کے نرخ میں اضافہ مہنگائی کی رفتار بڑھانے کا سبب بنا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے اثرات آئندہ مہینوں کے دوران بھی مہنگائی کی شکل میں ظاہر ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 9 فیصد کے قریب رہے گی ۔ مہنگائی کے منظر نامے کے حوالے سے اس موسم گرما میں اجرتوں پر مذاکرات اور اگلے سا ل کے بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات رسدی دھچکوں کو مزید بڑھا سکتے ہیں، نیز عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں ملکی مہنگائی پر اثرات قائم رکھ سکتی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں۔