فیصل بینک اور اخوت کی اسٹریٹیجک شراکت داری

56

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت پاکستان کی جانب سے کم آمدنی کے حامل افراد کے لیے متعارف کرائی گئی کم قیمت ہائوسنگ فنانس کی سہولت کو شرعی اصولوں کے مطابق فروغ دینے کے لیے فیصل بینک لمیٹڈ اور اخوت نے اسٹریٹیجک شراکت داری کر لی ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر فیصل بینک کے کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ علی وقار اور اخوت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد ثاقب نے دستخط کیے۔ اخوت دنیا کی سب سے بڑی سود سے پاک مائیکرو فنانس آرگنائزیشن ہے۔