اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157رو پے برقرار

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدربڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے156.95روپے سے بڑھ کر 157.05 روپے اور قیمت فروخت 157.05روپے سے بڑھ کر157.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔