پائیدار آمدن کے لیے کاروباری خواتین کا پلیٹ فارم

126

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے اپنے پلیٹ فارم پر مقامی کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’’ابتداء‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ابتداء ایک ایسا پروگرام ہے جو دراز پر خواتین کو آن لائن شاپنگ اسٹورز قائم کرنے، ہزاروں متحرک صارفین کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے، اپنی فروخت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے اہل بنائے گا۔ یہ اقدام اس مشکل وقت کے دوران ای کامرس ٹیکنالوجی تک رسائی کے لیے چھوٹے اور بڑے کاروباری مالکان کو پائیدار آمدن حاصل کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور یہ خواتین کو گھر پر بیٹھے ہوئے اپنا ذاتی اسٹور چلانے کے قابل بنائے گا۔