ایف پی آئی پی کا سول ڈیفنس اتھارٹی کے ساتھ تعاون کا اعلان

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائر پروٹیکشن انڈسڑی آف پاکستان کا سول ڈیفنس اتھارٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان اس سلسلے میں سی ڈی اے کے لیے فیڈل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس میں ادارے کے لوگوں کو بھر پور تربیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایف پی آئی پی کے صدر عمران تاج نے سول ڈیفنس اتھارٹی کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی آئی پی کے سیکرٹری محمد اویس، سی ڈی اے کے کمانڈنٹ عارف معین، سابق کمانڈنٹ سرفراز حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔