ملک میں طبی و تشخیصی آلات کی کمی کافوری نوٹس لیا جائے، میاں زاہد حسین

43

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں طبی و تشخیصی آلات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے جس سے ملک میں صحت عامہ کا نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔