سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے اضافہ

207

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1712 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافے سے 1 لاکھ 3ہزار800، دس گرام سونے کی قیمت 687 روپے اضافے سے 88ہزار992روپے رہی۔