افغانستان سے کپاس درآمدی کیلیے اجازت طلب

358
کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے، ماہرین زراعت

وزارت تجارت نے طورخم کے راستے کپاس درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

وزارت  تجارت کی جانب سے کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

سمری کے مطابق کپاس درآمد کرنے کی اجازت 30 جون 2022 تک دی جائے کیونکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے کپاس کی درآمد سستی پڑے گی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ زمینی راستے سے کپاس کی بحفاظت درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت تجارت کپاس کی درآمد کیلئے اقدامات کریں گی۔