معیشت میں خواتین کا کردار بڑھایا جائے گا،گورنر اسٹیٹ بینک

291

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنی جامع قومی مالی شمولیتی حکمت عملی (این ایف آئی ایس)کے تحت خواتین کی مالی شمولیت کو ترجیح دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور جلد ہی ’’برابری پر بینکاری ‘‘کے نام سے صنفی مساوات کی ایک اختراعی پالیسی کا آغاز کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹررضا باقر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بالعموم تمام خواتین اور بالخصوص اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی اداروں میں خواتین کے کردار کو سراہنے کے لیے اسٹیٹ بینک کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے افتتاحی کلمات میں ان خواتین کے تمام اچھے کاموں کو سراہا جو اسٹیٹ بینک اور اس کی ذیلی اداروں کا حصہ ہیں، ا نہوں نے معیشت اور معاشرے کی تشکیل اور استحکام میں پاکستانی خواتین کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔