خواتین مضبوط معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،شبنم ظفر

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سابق نائب صدر اور خیرپور چیمبر آف کامرس کی صدر شبنم ظفر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں مستحکم حیثیت کی حامل خواتین مضبوط معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،پاکستان کی خواتین عملی زندگی کے ہر شعبہ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیںاور مزید آگے جانا چاہتی ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران خواتین کو ان کا جائز حق اور مقام دیں،حکومت خواتین کو زیادہ سے زیادہ باشعور و بااعتماد بنانے کے لیے اقدامات کرے۔شبنم ظفرنے یو نائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)سے منسلک ویمن انٹرپرینورزکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،چیئرمین پنجاب ریجن میاں محمدادریس،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب اور دیگر قائدین نے گروپ میں خواتین کومختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔