ڈاؤلینس نے اپنے اپلائنسز کی وسیع رینج دراز مال پر متعارف کروادی

141

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں ہوم اپلائنسزکا نمبر 1برانڈاور یورپ میں گھریلو اشیاء بنانے والے دوسرے سب سے بڑے ادارے آرشلک کا ذیلی ادارہ ڈاؤلینس دراز مال (DarazMall)پر اپنے کسٹمرزکی بڑی تعداد کو اپنی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے قابل بھروسہ ہونے کے 40 سالوں کا جشن منا رہا ہے۔برانڈ نے اپنا باضابطہ ای-کامرس اسٹور سنہ 2020ء میں قائم کیا تھا اور اب دوسرے مرحلے میں ڈاؤلینس نے اپنی مصنوعات کی وسیع رینج دراز مال پر متعارف کرادی ہے۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب، حال ہی میں، دراز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں دو مارکیٹ لیڈروں نے کسٹمرز کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا عہد کیا۔