اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے پر برقرار

213

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںمنگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہو گئی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 157.05روپے سے گھٹ کر156.95 روپے اور قیمت فروخت157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق 30پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت 218 روپے مستحکم رہی ۔