بینک اسلامی : سال 2020 کے دوران سب سے زیادہ منافع

394

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی نے مالی سال 2020 کے دوران اپنا سب سے زیادہ منافع کا اعلان کیا ہے۔ٹیکس منہا کرنے کے بعد منافع،مالی سال 2019 کے دوران ہونے والے 1.09 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں ، 56% تک کے اضافے کے ساتھ 1.70 بلین روپے رہا۔پالیسی کی شرح کی نچلی سطح پررہنے کے باوجود، آمدنی والے اثاثوں میں 21 فیصد اضافے اور کرنٹ اور سیونگ ڈپازٹ مکس میں سال 2019 کے 60% کے مقابلے میں 64% بہتری کی وجہ سے بینک کے صافی فرق( نیٹ اسپریڈز) میں 16%اضافہ ہوا۔ COVID-19 وبائی مرض کے پھیلائو کی وجہ سے درپیش تمام مشکلات کے باوجود ، بینک کے مجموعی ڈپازٹس اور کرنٹ اکائونٹ ڈپازٹ میں بالترتیب 23% اور 33% کا اضافہ ہوا۔