پاکستان اسٹاک حکام نے اجیت کمار کو چیف ریگولیٹری افسر مقرر کردیا

81

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج حکام نے اجیت کمار کو چیف ریگولیٹری افسر مقرر کردیا ہے ۔ترجمان پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق اجیت کمار اسٹاک مارکیٹ میںریگولیٹری معاملات کی نگرانی کریں گے اور ریگولیٹری معاملات پر ایس ای سی پی ،سی ڈی سی اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطے میںرہیںگے ۔