بشار الاسد اور اُن کی اہلیہ کوروناوائرس کا شکار

300

 شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء میں کوروناوائرس کی علامات ظاہر ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی عمومی علامات ظاہر ہونے کے بعد صدر اور اُن کی اہلیہ کا کوروناوائرس ٹیسٹ تجویز کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کروانے پر دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس نے بتایا کہ دونوں کی طبیعت معتدل ہے اور بشار الاسد گھر میں تنہائی کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

ایوان صدر نے مزید بتایا کہ علامات کوروناوائرس کی علامات سے مشابہت رکھتی تھیں جس پر فوری طور پر دونوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔