اسرائیل نے حملہ کیا تو دن میں تارے دکھا دیں گے، حزب اللہ کی دھمکی

24

بیروت (صباح نیوز) لبنانی مزاحمتی تنظیم ”حزب اللہ“ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پرحملہ کیا تو صہیونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ ہم اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اسرائیل نے ہم پر حملے کی کوشش کی تو صہیونی ریاست کو دن میں تارے دکھا دیں۔حزب اللہ مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کرے گی، ہم لبنانی قوم کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔