شمالی وزیرستان میں بڑاآپریشن‘3 کمانڈروں سمیت 8 مبینہ دہشت گردہلاک

224

راولپنڈی(آن لائن+صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 2 علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،مارے گئے دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈربھی شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر2 آپریشن کیے، اس دوران مزاحمت پر 3 اہم کمانڈروں سمیت 8دہشت گرد مارے گئے۔خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن بویا اور دوسلی کے علاقوںمیں کیے گئے ۔ہلاک کیے گئے 3دہشت گرد کمانڈروں میں عبدال عنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ )، جنید عرف جامد(ٹی ٹی پی طارق گروپ) اورخالق عرف ریحان(ٹی ٹی پی صادق نور گروپ ) شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق یہ دہشت گرد 2009ء کے بعد سے سیکورٹی فورسز اور مقامی افراد پر حملوں میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں ، فائرنگ ، ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان،بھتا خوری اور علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمدہوئے۔