علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں کون سے ایم این ایز موجود تھے؟

404

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان اور کیپٹن(ر) جمیل نے کہا ہے کہ ہم نے وڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی، ہم وزیر اعظم کے سپاہی ہیں،  ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ  اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا تھا ، کیا آپ نےاپنے طور پر کیا یا کسی کے کہنے پر کیا ؟ جس پر فہیم خان نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد سامنے آجائے گا۔

صحافی نے پوچھاآپ دونوں نے کتنے پیسے لیےتھے اور کیا آپ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جوپیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے،جی ہم لیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔