پی پی کی متحدہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش

466

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے مدد مانگتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے آفر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دے،آئین اورقانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا،ہمارا وفد صوبائی سطح پر سینیٹ چیئرمین کے لیے ایم کیو ایم سے مل چکا ہے،پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں،

ان لوگوں نے  ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف  اعتماد کا ووٹ تھا،سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے،ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ہے۔